All Kinds of Poisons from which Thousands of Lives can be saved - Smart Life -->

Be Happy!

What's New?

Post Top Ad

Sunday, January 28, 2018

All Kinds of Poisons from which Thousands of Lives can be saved


 ہر قسم کے زہر کا علاج جن سے ہزاروں جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔

 13 Different Poisons That Can Be Harmful to a Human Life

زہر کی قسمیں
طبی محقیقین اور اس فن کے با کمال حضرات نے زہروں کی دو قسمیں بیان کی ہیں۔  پہلی قسم میں سنکھیا،  شنگرف،  میٹھا تیلیا، کُچلہ وغیرہ ہیں۔  دوسری قسم میں جانور مثلاً سانپ ، بچھو، کیڑے، چوہا، مکڑی، چھپکلی، مینڈک، بھنور، بھڑ،  شیراور بھیڑیا وغیرہ  شامل ہیں۔ اب ہم ان کے تریاق یعنی ان کے اثرات کو ختم کرنے والے تِیر بہدف نسخہ جات درج کرتے ہیں۔
All Kinds of Poisons from which Thousands of Lives can be saved
Prevention from different poisons to save Lives. (Photo by Arek Socha)
سنکھیا سفید کا زہر
پہلا علاج
    اِس قسم کے زہر کے اثرات کو دور کرنے کے لیے مغز بنولہ 5تولہ لےکر ڈیڑھ پائو پانی میں ملا کرسردائی کی طرح گھوٹ کر پلائیں۔ سنکھیا کا زہر دور ہو جائے گا۔
دوسرا علاج
   سبز کریلے کوٹ کر پانی نکالیں، یہ پانی 10تولہ سے 20 تولہ تک پلائیے اس سے بھی سنکھیا کے زہر کا اثر زائل ہو جائے گا۔
تیسرا علاج
   انجیر 10عدد لے کر ایک کلو پانی میں جوش دیں،  اۤدھ اۤدھ پائو پانی میں ایک ایک تولہ شہد ملا کر پلائیں تو سنکھیا کا اثر ختم ہو جائیگا۔
شنگرف کا زہر
پہلا علاج
 دودھ اور گھی پلانے سے شنگرف کا زہر دور ہو جاتا ہے۔
دوسرا علاج
  روغن  ِگل، گائے کے دودھ میں ملا کر پلانے سے شنگرف کے زہر کا اثر زائل ہو جاتا ہے۔
تیسرا علاج
   راڑی جو کہ گندم میں ہوتی ہے ، لیکر سفوف بنا کر ایک تولہ روزانہ ہمراہ پانی کھانے سے شنگرف کا زہر ختم ہو جاتا ہے۔
میٹھا تیلیا کا زہر
پہلا علاج   
نربسی (جدوادخطائی)  کا سفوف بقدر 2 تولہ ،گھی دس تولہ کے ہمراہ استعمال کرنے سے میٹھا تیلیا کا زہر دور ہو جاتا ہے۔
دوسرا علاج  
سہاگہ بریاں بقدر 1تولہ تا  2 تولہ ، نصف پائو گھی کے ہمراہ استعمال کرنے سے  میٹھا تیلیا کا زہرختم  ہو جاتا ہے۔
پارہ کا اثر دور کرنا
پہلا علاج
  سبز مکو کے پتوں کا رس 10تولہ روزانہ پلانے سے پارہ کی تمام خرابیا ں دور ہو جاتی ہیں۔ جسم میں کچا پارہ پیشاب کے راستے نکل جاتا ہے۔
دوسرا علاج
  اۤک کی جڑ کو جلا کر کوئلہ بنائیں اور مصری ہم وزن ملا کر رکھیں اور اس میں سے 6ماشہ روزانہ پانی سے کھلائیں۔ اس سے کچا پارہ پیشاب کے راستہ خارج ہو جائے گا۔
تیسرا علاج
   ارنڈی کا تیل یعنی کسڑ اۤئل 5 ماشہ کو 10 تولہ گائے کے دودھ میں ملا کر چند روز تک پلانے سے خدا کی مہربانی سے شرطیہ اۤرام ہوگا۔
ہڑتال ورقیہ کا زہر
پہلا علاج
ہڑ کا سفوف 6 ماشہ روزانہ گائے کے دودھ کے ہمراہ استعمال کرانے سے ہڑتال کا زہر ختم ہو جاتا ہے۔
دوسرا علاج
کتھا سفید 3ماشہ روزانہ گائے کے دودھ کے ہمراہ استعمال کرانے سے ہڑتال کا زہر ختم ہو جاتا ہے۔
نیلا تو تیا کا زہر
دودھ اورگھی  ملا کر پلانے سے کچھ روز میں نیلا توتیا کا زہر دور ہو جاتا ہے۔کچھ روز تک استعمال کرائیں۔
کُچلہ کا زہر
پہلا علاج
گھی گائے 5تولہ کو اۤدھ سیر (کلو) دودھ میں گرم کر کے مریض کو پلانا شروع کر دیں۔ اس سے شرطیہ اۤرام ہوگا لیکن دن میں کئی بار پلائیں۔
دوسرا علاج
دریائی ناریل 1تولہ ، جدوارخطائی 6 ماشہ دونوں کی سردائی گھوٹ  کر پلانے سے کُچلے کا زہر ختم ہو جاتا ہے۔
تیسرا علاج
مُشک کافور 1ماشہ، گھی گرم 5 تولہ دونوں کو ملا کر استعمال کرانے سے کُچلے کا زہر دور ہو جاتا ہے۔
بھلانوے کازہر
پہلا علاج
کوئی شخص بھلانوہ کھا لے تو مغز اخروٹ یا مغز ناریل یا تل سیاہ اس کو کھلائیں اس سے بھلانوے کا زہر دور ہو جاتا ہے۔
دوسرا علاج
املی کے پتے 1 تولہ لے کر پانی میں پیس چھان کر پلائیں، بھلانوے سے پیدا شدہ سوجن اتر جاتی ہے۔
تیسرا علاج
بھلانوہ کا تیل بدن پر لگ جانے سے سوجن و خارش ہو تو تل، مغز اخروٹ دونوں کو گھوٹ کر لیپ کرنے سے بھلانوے کے تیل کی سوجن و خارش رفع ہو جاتی ہے۔
جمالگوٹہ کا زہر
پہلا علاج
انار دانہ 5 تولہ لے کر بطور سردائی گھوٹ کر پلانے سے جمالگوٹہ کا زہر دور ہو جاتاہے۔
دوسرا علاج
دھنیا خشک سفوف 4تولہ ، دہی کا مٹھا2 سیر (کلو)، مصری اۤدھ پائو ملا کر اس میں سے بار بار پلائیں جمالگوٹہ کا زہر ختم ہو جاتاہے۔
افیون کا زہر
پہلاعلاج
سبز مکو کے پتوں کا رس 10تولہ چند مرتبہ پلانے سے افیون کا زہر دور ہو جاتا ہے۔
دوسرا علاج
مغز بنولہ 4تولہ بطور سردائی گھوٹ کر پلانے سے افیون کا اثر ختم ہو جاتا ہے۔
تیسرا علاج
ارنڈی یعنی ہرنولی کے نرم نرم پتے 10تولہ بطور سردائی گھوٹ کر پلائیں اس سے افیون کا زہر ختم  ہو جائے گا۔
بھنگ کا نشہ دور کرنا
پہلا علاج
اۤم کی گٹھلی پانی میں پیس کر پلا دیں، بھنگ کا نشہ فوراً دور ہو کر مریض کے ہوش و حواس درست ہو جائیں گے۔
دوسرا علاج
کٹھی دہی کی لسی کافی مقدار میں پلانے سے بھنگ کا اثر فوراً ختم ہو جاتاہے۔
دھتورے کا نشہ ختم کرنا
پہلا علاج
کپاس کے پتے 2تولہ ، کپاس کے پھول 2 تولہ بطور سردائی گھوٹ کر پلانے سے دھتورے کا نشہ دور ہو جائے گا۔
دوسرا علاج
نمک طعام 6ماشہ  سے 1 تولہ تک ایک پائو پکے ہوئے پانی میں گھول کر پلانے سے دھتورے کا نشہ دور ہو جائے گا۔
شراب کا نشہ اتارنا
پہلا علاج
جتنی شراب پی ہو، اتنا گھی گرم کر کے پلانے سے شراب کا نشہ فوراً دور ہو جاتا ہے۔
دوسرا علاج
املی 5 تولہ کو تین پائو پانی میں گھول کر حسب ضرورت مصری ملا کر چند مرتبہ پلانے سے شراب کا اثر زائل ہو جاتا ہے۔



بحوالہ :  حکیم وسنیاسی محمد حسین ابراہیمی(رجسڑڈ کلاس اے)، دلکشا بلڈنگ ، خانپور ضلع رحیم یار خان، کی کتاب عجائباتِ سنیاسی، ایڈیشن ستمبر1974ء

No comments:

Post a Comment

Was this article helpful? Leave a comment...

Post Bottom Ad

$(function () { var showClass = 'show'; $('input').on('checkval', function () { var label = $(this).prev('label'); if(this.value !== '') { label.addClass(showClass); } else { label.removeClass(showClass); } }).on('keyup', function () { $(this).trigger('checkval'); }); });